عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی جامعات کس نمبر پر؟ رینکنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد: دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بند کرنے والے ادارے کیو ایس کی 2026 کی درجہ بندی جاری کردی گئی ، جس میں پاکستان کی کوئی یونیورسٹی سرفہرست 350 یونیورسٹیوں میں جگہ نہیں سکیں۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق اس درجہ بندی میں دنیا کی سرفہرست 1500 جامعات کو شامل کیا گیا، جو دنیا بھر کے 100 مختلف مقامات پر قائم ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 500 جامعات کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جن میں ملائیشیا کی سن وے یونیورسٹی کی درجہ بندی میں 120 سے زائد درجہ بہتری آئی ہے، جو سب سے بہتری کارکردگی ہے۔
کیو ایس رینکنگ کے مطابق درجہ بندی 2026 میں پاکستان کی 18 جامعات کو عالمی سطح کے 1500 اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا تاہم پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
پاکستان کی سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی جامعات میں وفاقی دارالحکومت میں قائم قائد اعظم یونیورسٹی ہے جو 354 اور نسٹ 371 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ سندھ کی کوئی اور جامعہ 1500 جامعات میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔
اسی طرح پنجاب یونیورسٹی 542، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس 555 نمبر پر، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 654 ویں نمبر میں شامل ہے، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 664، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ اپلائڈ سائنز 721 نمبر پرہے۔
پاکستان کی دیگر جامعات میں یو ای ٹی لاہور 801، پشاور یونیورسٹی 901 اور لاہور یونیورسٹی کا 951 نمبر ہے، بہأالدین زکریا یونیورسٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی 1201 نمبر اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور 1401 درجہ پر رہی۔
دنیا کی 10 بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا پہلے نمبر پر، امپیریل کالج لندن برطانیہ دوسرے، اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکا تیسرے، یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ چوتھے، ہارورڈ یونیورسٹی امریکا پانچویں اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چھٹے نمبر پر دنیا کی بہترین یونیورسٹی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یونیورسٹی ا ف پاکستان کی جامعات میں دنیا کی
پڑھیں:
دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں جن کے اثاثے 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق یکم اکتوبر کو ایلون مسک کی مجموعی دولت 500 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی، جو بعد ازاں معمولی کمی کے بعد 499.1 ارب ڈالرز پر آ گئی۔
یہ ریکارڈ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں اضافہ اور دیگر کمپنیوں کی قدر بڑھنے کے باعث قائم ہوا۔ صرف یکم اکتوبر کو ٹیسلا کے حصص کی قدر میں 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے ایلون مسک کی دولت میں مزید 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا بڑا حصہ اسی کمپنی سے جڑا ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران ٹیسلا کے شیئرز میں اب تک 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
اسپیس ایکس اور ان کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ایکس اے آئی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز جبکہ اسپیس ایکس کی قدر تقریباً 400 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ کچھ ماہ پہلے تک ان کے اثاثوں میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی، مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور کمپنیوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ چند روز قبل انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص بھی خریدے، جس سے کمپنی کے مستقبل پر ان کا اعتماد ظاہر ہوا۔
فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق اس وقت ایلون مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔ دوسرے نمبر پر اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثے 350.7 ارب ڈالرز ہیں، جبکہ تیسرے نمبر پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ہیں جن کی دولت 245 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ایلون مسک کی دولت میں موجودہ رفتار سے اضافہ جاری رہا تو وہ 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر (ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک) بن سکتے ہیں۔