احمد ارسلان: جڑانوالہ میں موٹروے پر ٹائر پھٹنے سے منی ٹرک کو حادثہ، 2 خواتین جاں بحق،15 زخمی ۔ٹائر پھٹنے سے منی ٹرک بے قابو ہوکر موٹروے سے اتر گیا۔منی ٹرک میں سوار فیملی لاہور سے رحیم یار خان جارہی تھی۔

تفصیلات کےمطابق جڑانوالہ میں ایم۔3 موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق شاہ زور منی ٹرک کے اندر کچھ افراد بشمول خواتین سوار تھیں، ٹرک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد موٹروے سے نیچے اتر کر الٹ گیا۔

سابق  کرکٹر  انتقال کرگئے

 کاہنہ لاہور سے ایک فیملی کے افراد رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ میں اپنے کسی عزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔

تین افراد کو ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،12 افراد کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق

بھارت سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حرمین شریفین کے قریب مدینہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک بس حادثے میں بھارتی زائرین شامل تھے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’ مدینہ میں بھارتی شہریوں سے متعلق حادثے پر بہت افسوس ہے، میری دعائیں اُن خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا‘۔

Deeply saddened by the accident in Medinah involving Indian nationals. My thoughts are with the families who have lost their loved ones. I pray for the swift recovery of all those injured. Our Embassy in Riyadh and Consulate in Jeddah are providing all possible assistance. Our…

— Narendra Modi (@narendramodi) November 17, 2025


ان کا کہنا تھا کہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، ریاض میں ہمارا سفارتخانہ اور جدہ میں قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم حکام نے اب تک اموات کی حتمی تعداد جاری نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے جہاں ان کی بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بس میں تقریباً 45 سے 46 افراد سوار تھے جن کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا اور ان عمرہ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، حادثے کے نتیجے میں تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے مقدس مقامات کے درمیان زائرین کی آمدورفت اکثر خطرناک ثابت ہوتی ہے، خاص طور پر حج کے دوران، جب شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوتا ہے اور بسوں کی قطاریں طویل جام کا سبب بنتی ہیں۔

لاکھوں افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں، جو حج کے علاوہ سال بھر جاری رہتا ہے۔

مارچ 2023 میں مکہ جانے والے زائرین کی ایک بس میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اکتوبر 2019 میں مدینہ کے قریب ایک بس اور بھاری گاڑی کے تصادم میں 35 غیر ملکی افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے اسکوٹی چلانے والی 2 خواتین پل سے نیچے گرگئیں
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون رائیڈر سمیت 2 افراد جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق
  • مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق
  • ایم 5 موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل سے ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
  • ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق
  • پڈعیدن: ٹریفک حادثے میں چار خواتین سمیت دس افراد زخمی
  • بہاولپور: ایم 5 پر بس کی ٹکر سے پولیس موبائل تباہ، 3 اہلکار جاں بحق
  • کوٹلی: دکان میں بارود پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق