کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے کھارادر میں عمارت کی چھت گر گئی۔
پولیس کے مطابق 7 منزلہ عمارت کی ٹنکی گرنے سے زینوں اور کوریڈور کو نقصان پہنچا، اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جارہا ہے۔
اس واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ 4 اپارٹمنٹ میں 22 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے ایک خاتون، 2 بچوں اور ایک مرد کو نکال لیا گیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انٹر بورڈ کراچی کا گیارہویں سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان
—فائل فوٹوزکراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 19 ہزار 433 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔
انٹر بورڈ کراچی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 ہزار 23 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 569 امیدوار تمام 6 پرچوں میں پاس ہوئے۔
اعلامیے میں کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 ہزار 392 طلباء 5 پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 357 طلباء 4 پرچوں میں پاس ہوئے ہیں۔