اظہر محمود کو مل گئی بڑی ذمہ داری، پی سی بی نے اہم اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، اب ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند
اظہر محمود اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹیم کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں نمایاں تجربہ موجود ہے، جہاں وہ 2 بار کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ رہے۔
مزید پڑھیں: اظہر محمود کوچنگ کے اہل نہیں انہیں فارغ کیا جائے، صلاح الدین صلو
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کی قیادت میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نظم و ضبط، کارکردگی اور عالمی سطح پر وقار کے نئے سنگ میل عبور کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہر محمود اکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ہیڈ کوچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ہیڈ کوچ پی سی بی ہیڈ کوچ
پڑھیں:
پی ٹی آئی ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔
یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی
مزید :