ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ حکومت کی کوئی آڈٹ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

 فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے، اس آڈٹ رپورٹ کو کرپشن کر کے اسپین جانے والے مونس الہٰی نے شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ پر بھی مالی سال 2023ء اور 2024ء لکھا ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پرویز الہٰی کے دور کی ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس اب تک نہیں پہنچی ہے، سوال وہ پوچھتے ہیں جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔

انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے پہلے سال میں 12.

1 ارب روپے کی جعلی رسیدیں سامنے آئی تھیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن کی لمبی کہانی ہے،

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع کے دورے کر رہی ہوں، پنجاب کے متعدد شہر ورلڈ بینک سے مل کر ری ویمپ ہو رہے ہیں، نشیبی علاقے جو پانی میں ڈوبتے ہیں، ٹھیک ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے لیے خوشخبری ہے، میٹرو پر جولائی سے کام کر رہے ہیں، نجی ہسپتال صحت کارڈ کا بہت غلط استعمال کرتے ہیں، زچگی کا بل 3 گنا بنا دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے، سرگودھا میں ایک سال کے دوران کارڈیالوجی ہسپتال نے کام شروع کردیا، ایک ہزار بیڈ کا کینسر اسپتال جلد شروع ہو رہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

 عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے 5 سال کے واجبات 22  ارب مریم نواز کی حکومت نے جمع کروائے، ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی پر وزیراعلیٰ خود گئیں اور ذمہ داروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: آڈٹ رپورٹ نے کہا کہ کے دور

پڑھیں:

پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف— فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر عوام کے لیے وقف کیا گیا ہے، جس جگہ پر کوتاہی ہوئی ہے وہاں وزیراعلیٰ کے پی نے کارروائی کی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا ہے، 75 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آڈٹ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز حکومت دور کی کوئی آڈٹ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے: عظمیٰ بخاری
  • سانحہ دریائے سوات کی وجہ حکومت خواب غفلت میں ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • پنجاب سے لوگ مرنے نہیں، سیر کیلیے گئے تھے؛عظمیٰ بخاری کی پختونخوا حکومت پر شدید تنقید
  • لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری
  • پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف
  • وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایئرایمبولینس ریسکیو کیلئے نہیں پہنچ سکی: عظمیٰ بخاری
  • دریائے سوات حادثہ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا حکومت پر شدید برہم
  •  40 ارب کا کوہستان سکینڈل خیبر پی کے حکومت کے دامن پر سیاہ دھبہ: عظمیٰ بخاری