تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے اس موقع پر ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی اور پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں ادارے کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا اور انھوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا۔ 

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنا کر اپنی آپریشنل تیاری میں نمایاں اضافہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں سطحِ آب، زیرِ آب اور فضائی شعبوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا بحری افواج مزید متحرک اور طاقتور بنی ہیں۔نیول چیف نے قومی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے موجودہ دور کی جنگوں میں تکنیکی اختراع کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ 

انھوں نے یو اے ای کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے کہا نیشنل ایرو اسپیس اور پاکستان میری ٹائم  پارک کے درمیان اہم تذویراتی اشتراک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا اس شراکت داری کا مقصد ملکی سطح پر بغیر پائلٹ نظاموں کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔ 

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق نیول چیف نے ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے پاک بحریہ اور پاک کہ پاک نے کہا

پڑھیں:

ملک بھر میں آج 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء)ملک بھر میں آج 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،  اس سال کو "معرکۂ حق کی عظیم فتح" کے طور پر منسوب کیا گیا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فضا نعرۂ تکبیر "اللہ اکبر" کے نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جشنِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کے شہروں اور گلیوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، جبکہ سرکاری و نجی عمارتیں، شاہراہیں اور مختلف مقامات برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے، گارڈز میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پاک بحریہ کی جانب سے بابائے قوم محمد علی جناحؒ کو قومی سلام پیش کیا گیا، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل، نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے
  • ملک بھر میں آج 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • آج پاکستان کا 78واں یوم آزادی منایا جارہا ہے، قوم کا ملی جوش و جذبہ دیدنی
  • ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
  • پاکستان اور امریکا کا نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق
  • سربراہ بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز بیان، بھارت کی مزید جگ ہنسائی
  • پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات، بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی پر اظہار تشویش
  • 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی، چینی وزارت تجارت
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، 4 روز میں ہلاکتیں 50 ہوگئیں