data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد ایک بار پھر شدید پانی بحران کی لپیٹ میں آ گیا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر چار روز سے بجلی کی طویل بندش کے باعث کراچی کے بیشتر علاقے پانی سے محروم ہو گئے ہیں، واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کے تعطل کے سبب شہر کو اب تک 35 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ 26 جون کی رات 10 بجے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے بعد اسٹیشن کے بڑے حصے پر 100 گھنٹے گزرنے کے باوجود پیر کی رات تک بجلی بحال نہ ہو سکی، اس دوران پانی کی سپلائی مکمل طور پر معطل رہی، جس کے باعث شہر کا 50 فیصد سے زائد حصہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔

شہری علاقوں بشمول کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، اسکیم 33، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، لیاقت آباد، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، محمود آباد، لائنز ایریا، اولڈ سٹی ایریا، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت درجنوں علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہری شدید پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں۔

واٹر کارپوریشن نے کہا کہ کراچی میں یومیہ پانی کی طلب 1 ارب 20 کروڑ گیلن ہے، مگر رسد صرف 65 کروڑ گیلن تک محدود ہے، جس میں سے بھی 55 کروڑ گیلن ہی شہریوں کو ملتا ہے۔ گزشتہ چار روز سے کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث شہری یہ مقدار بھی حاصل نہیں کر پا رہے۔

پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری مجبوری میں ٹینکروں کا سہارا لے رہے ہیں، جو نہ صرف مہنگے بلکہ اکثر تاخیر کا شکار ہیں۔ ادھر ڈملوٹی اور این ای کے پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، وولٹیج کی غیر یقینی صورتحال اور بار بار کی بندش نے تنصیبات کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، لیکن واٹر کارپوریشن ذرائع کے مطابق مسلسل بریک ڈاؤنز نے کراچی کے آبی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔

شہریوں نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو سہولتیں دینے کے بجائے صرف دعوے کرنے میں مصروف ہے، بار بار کے بحرانوں کے باوجود بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بجلی و پانی کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔

شہریوں نے حکومت سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کا حل نکالا جائے تاکہ کراچی جیسے میگا سٹی میں پانی جیسی بنیادی سہولت شہریوں کو میسر ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن پمپنگ اسٹیشن کے باعث پانی کی

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا