Express News:
2025-10-04@23:39:18 GMT

کراچی: بجلی کے تار سے کرنٹ لگ کر ایک شخص ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

لانڈھی زون مین گیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بجلی کا تار کاٹتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش، متعدد علاقوں میں بجلی معطل

لاہور:

پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سرائے مغل، ہنجرائے خورد، ہنجرائے کلاں، اور ہلہ شیخم سمیت گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

شہریوں نے گرمی سے نجات پر خوشی کا اظہار کیا مگر بجلی بندش پر پریشانی بھی نظر آئی۔

اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔

ساہیوال اور قریبی علاقوں میں تیز آندھی اور ہلکی بارش ہوئی آندھی کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تاہم بارش کے بعد حبس میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

سانگلہ ہل شہر اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ بجلی کی بندش نے معمولات زندگی متاثر کیے۔ بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہو گئی۔

چونیاں، کالاشاہ کاکو اور بنگہ حیات ان علاقوں میں بھی تیز بارش اور آندھی کے باعث موسم سہانا ہوگیا تاہم کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ بنگہ حیات میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

پاکپتن شہر اور گردونواح میں گرد کا طوفان چھا گیا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض مقامات پر بارش کے آثار بھی دیکھنے میں آئے۔

قصور شہر اور گردونواح میں بھی بادلوں کی گرج اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش، متعدد علاقوں میں بجلی معطل
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں بھتہ خور ہلاک
  • چھتوں پہ نصب سولر سسٹم، پاورگرڈ کے لیے چیلنج
  • بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
  • اب عمارتیں خود بجلی بنائیں گی، ایم آئی ٹی کا انقلابی کنکریٹ متعارف
  • ٹنڈوجام: ٹنڈوجام میں پرائیوٹ بجلی کے ٹرانسفارمر حیسکو کی زیر سرپرستی تیار کیے جارہے ہیں
  • بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک
  • پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
  • سستی بجلی، کوٹو پن بجلی منصوبے کی کامیاب تکمیل
  • کرنٹ اکاؤنٹ، حکومتی اخراجات ہدف کے اندر رہنے چاہئیں، آئی ایم ایف: سیلاب نقصانات پر حتمی رپورٹ مانگ لی