کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی، تمام افراد بحفاظت ریسکیو
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے کھارادر میں گرنے والی رہائشی عمارت سے تمام افراد کر بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ پانچویں منزل کے حصے کی چھت گرنے کے بعد پہلی منزل تک کی چھتیں گرتی چلی گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (صباح نیوز) کراچی میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17سال کے نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کا ٹیسٹ 27تاریخ کو مثبت آیا تھا اور اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نوجوان کا تعلق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی سے تھا۔ کراچی میں نیگلیریا سے رواں سال انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔