ضلع جیکب آباد پولیس کی کارروائی،2 مغوی بحفاظت بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ضلع جیکب آباد محمد کلیم ملک کی سربراہی میں ضلع جیکب آباد پولیس کی شاندار کارکردگی شکارپور کے پولیس تھانہ جھان واہ کی حدود میں آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے گزشتہ روز اغوا ہونے والے دو مغوی نوجوانوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔ شہریوں میں خوشی کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد پور سے واپس لوٹنے والی ایمبولینس گاڑی کے ڈرائیور انور علی کلہوڑو اور پی پی ایچ آئی اہلکار علی نواز سہاگ کو مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے ضلع شکارپور اور جیکب آباد کے سرحدی علاقے کی ناکہ بندی کرکے دونوں افراد کو راستے میں ایمبولینس گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا۔ جس کے 24 گھنٹوں کے بعد ایس ایس پی ضلع جیکب آباد محمد کلیم ملک کی سربراہی میں ایس ایچ او دوداپور علی اکبر ملک اور ایس ایچ او مولاداد اشتیاق پٹھان سمیت دیگر پولیس افسران واہلکاران کی ٹیم نے مغویوں کی بازیابی کیلئے ضلع شکارپور کی حدود میں مختلف مقامات پر جیو فینسنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور ایس ایس پی محمد کلیم ملک کو معلوم ہوا کہ مسلح ڈاکو دونوں مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے ہیں اس اطلاع پر پولیس نے شکارپور کے جھان واہ پولیس تھانہ کی حدود میں پٹھان واہ کے قریب کئی گھنٹوں سے ایک کامیاب آپریشن اور مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دونوں مغویوں ایمبولینس ڈرائیور انور علی کلہوڑو اور پی پی ایچ آئی اٹینڈنٹ علی نواز سہاگ کو ریکور کرکے ان کو ڈاکوؤں سے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے کئے جانے والے آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران مسلح ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ مغویوں کے ساتھ اغوا کی گئی ایمبولینس گاڑی بھی پولیس نے برآمد کرلی ہے، دونوں مغویوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر صحیح سلامت بازیاب کرانے پر ان کے اہل خانہ اور دیگر شہریوں نے عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت سرگرم رہنے والے ایس ایس پی ضلع جیکب آباد محمد کلیم ملک اور ان کی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو ہار پہناکر ان کی بہترین کارکردگی کو سراہاجبکہ دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیکر مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے والے تمام ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس ٹیم کو شاباشی دیکر نقد انعامات واعزازات سے نوازا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی محمد کلیم ملک کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضلع جیکب ا باد بحفاظت بازیاب ایس ایس پی ڈاکوو ں
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
حکومتِ پنجاب نے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایک بہترین اور زبردست سہولت والے اقدام کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اب صوبے بھر میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہر وقت پلاسٹک یا کاغذی ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ان کے موبائل فون میں موجود ’ای ڈرائیونگ لائسنس‘ کو قانونی طور پر مکمل قابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈی ایل آئی ایم ایس کا جدید ڈیجیٹل نظامپنجاب ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ نیا اور پیپر لیس نظام ’ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) کے تحت کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 16 تا 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع
اس اسمارٹ ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد روایتی کاغذی کارروائی اور لائسنس گم ہونے یا گھر بھول جانے کے باعث شہریوں کو چالان کے خوف سے نجات دلانا اور ٹریفک کے پورے نظام کو تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے۔
موبائل فون پر لائسنس دکھائیں اور چالان سے بچیںنئے قوانین کے تحت اب سڑک پر موجود ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کے لیے موبائل اسکرین پر دکھایا جانے والا ڈیجیٹل لائسنس ہی حتمی اور درست تصور کیا جائے گا۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ٹریفک اہلکار، شخص یا ادارہ اس ڈیجیٹل لائسنس کو تسلیم کرنے سے انکار کرے، تو شہری اس کے خلاف فوری طور پر قانونی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ہیلپ لائن جاریٹریفک پولیس پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا انکار کی صورت میں فوری ایکشن کے لیے درج ذیل رابطے فراہم کیے ہیں، سرکاری ہیلپ لائن نمبر1787 جبکہ آفیشل واٹس ایپ نمبر 03184642936 ہوگا۔
مزید پڑھیں:دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کے لیے ای لائسنس کو قبول کرنا لازمی ہوگا اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کارشہری اپنا پورٹیبل ای ڈرائیونگ لائسنس انتہائی آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ https://dlims.punjab.gov.pk/elicense پر جانا ہوگا، جہاں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے اپنا لائسنس دیکھ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پورٹیبل ٹریفک پولیس پنجاب ڈاؤن لوڈ ڈرائیونگ ڈی ایل آئی ایم ایس شہری لائسنس موبائل فون ہیلپ لائن