راولپنڈی میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کی حدود رینج روڈ پر گیس لیکج سے سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں گیس لیکیج کے بعد سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 بچوں، 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ورکرز متاثرہ شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سلنڈر پھٹنے کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود رینج روڈ پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
واضح رہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات عام ہوچکے ہیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے متعین کردہ حفاظتی معیارات کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
شہری بھی سلنڈرز استعمال کرتے ہوئے گیس لیکیج کا دھیان نہیں رکھتے، معمولی سے غفلت سے کئی جانوں کا زیاں ہوجاتا ہے، عوام کو چاہیے کہ ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں، اور گیس لیکیج کا دھیان رکھیں۔
گھروں میں خواتین، ہوٹلوں میں کچن سے متعلق اسٹاف کو اس حوالے سے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
رحیم یارخان: اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات، 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد اغوا
رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔
اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا، مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں۔
پولیس نے حال حدود کا تعین کرنے میں مصروف ہے جب کہ اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں