سستی سواری جیب پر بھاری ،ہونڈا اٹلس نےموٹر سائیکلیں مزید مہنگی کردیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سستی سواری جیب پر بھاری ہو گئی،پاکستان کی معروف موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے اپنی بائیکس کی قیمتیں 2,000 سے 6,000 روپے فی یونٹ تک بڑھا دی ہیں جس کی بنیادی وجہ مالی سال 25-26 کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس کا نفاذ ہے۔
موٹرسائیکل ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل انجن کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔
ہُنڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہُنڈا کی سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ہُنڈا ’پرائڈر‘ کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 11 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ہُنڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ہُنڈا 150 کی قیمت 6 ہزار روپے بڑھ گئی ہے اور اس کی نئی قیمت چار لاکھ 99 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:لاہور: نجی کالج کے لیکچرار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اس کی نئی قیمت روپے کا اضافہ ہزار 900 روپے کی قیمت میں ہزار روپے گئی ہے ہو گئی ہوا ہے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔