پاکستان میں ایک اوربچہ پولیو وائرس سے متاثر: ملک بھر میں تعداد 14 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی وزیرستان: پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد سے قومی ادارہ صحت کے ذرائع مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ یو سی میرانشاہ 3 کا رہائشی ہے۔
رواں سال خیبر پختونخوا سے 8 اور سندھ سے 4 پولیو کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات وقت پر مکمل کروائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محسن نقوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-14
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں اور چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔