data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے گستاخانہ خاکے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ اور دیگر انبیاء کی شان میں بے ادبی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ہم اس معاملے کو ہر سطح پر دیکھیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  ترکی کے ایک طنزیہ جریدے “لیمان” (Leman) نے اپنی 26 جون کی اشاعت میں گستاخانہ کارٹون شائع کیا، کارٹون میں حالیہ ایران اسرائیل تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تباہ شدہ شہر کے پس منظر میں حضرت محمد ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا، جسے ترکی کی عوام اور قیادت نے سخت توہین قرار دیا۔

ترک صدر نے کہاکہ یہ شائستگی کے پردے میں چھپی ہوئی کھلی اور گھٹیا اشتعال انگیزی ہے، یہ جاہلانہ عمل ایک واضح اور ناپاک اشتعال انگیزی ہے، جو مزاح کے نام پر کی گئی، ایسے بدکردار لوگ جو نہ اس قوم کی اقدار سے واقف ہیں، نہ شرافت اور تمیز سے، ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ملک کے سیکیورٹی اور عدالتی ادارے فوری طور پر حرکت میں آ چکے ہیں اور جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جریدے کی مذکورہ اشاعت کو ضبط (confiscate) کر کے توہینِ مذہب کے قانون کے تحت کاروائی جاری ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور عقل و حکمت سے کام لیں، ہم جب تک برسراقتدار ہیں، کسی کو بھی ہماری مقدس اقدار کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہےکہ کارٹون کی اشاعت کے بعد استنبول میں لیمان جریدے کے دفتر کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مظاہرین کو جریدے کے دفتر کے باہر نعرے بازی کرتے اور کچھ افراد کو اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر

 کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مبینہ طور پر مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی نے بتایا کہ سریاب کے علاقوں کیچی بیگ، قمبرانی روڈ اور بشیر چوک کے علاقوں سے 20 سے زائد بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا۔ڈاکٹر عبدالہادی کے مطابق متاثرہ بچوں سے متعلق مبینہ طور پر بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک آئس کریم کھائی تھی جو مضر صحت تھی۔ڈاکٹر عبدالہادی نے مزید بتایا کہ 8 بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 12 بچوں کو ابھی تک نگہداشت میں رکھا گیا تاہم کسی بچے کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔دوسری جانب پولیس نے والدین کی اطلاع پر آئس کریم فروخت کرنے والے کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کے ذریعے آر ایس ایس کی تعریف جدوجہد آزادی کی توہین ہے، اسد الدین اویسی
  • لندن: چیف جسٹس آزاد کشمیر کا کشمیر کے مسئلے پر فوری عالمی کارروائی کا مطالبہ
  • انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ
  • سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
  • مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر
  • ریاست چلانے والو ! ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے: گنڈاپور
  • عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ قاضی نادر
  • پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، محسن نقوی
  • پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: محسن نقوی
  • غزہ کی تباہی ناقابل برداشت ہے، کینیڈا کا اعلان