شیخوپورہ: بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا، بل درست کرانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔
خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کرگیٹ سے باہر پھینک دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔
اس دلخراش واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای لیسکو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لیسکو آفس میں آنے والے سائلین کے ساتھ اس طرح کا ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:چین پاکستان کے جائز مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمیشہ آگے آئے گا،پروفیسر وکٹر گائو
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈ گھسیٹ کر سے باہر
پڑھیں:
یورپ کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے
جرمنی کے شہر برلن میں درجنوں افراد مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیلی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے مختلف شہروں میں اسرائیلی افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ ان مظاہروں میں بڑی تعداد میں فلسطین کے حامی کارکنان، طلبہ اور یونینز کے ارکان شریک ہوئے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سیکڑوں مظاہرین نے ٹرمنی اسٹیشن کے سامنے پیاچا دی چیونکوینتو پر جمع ہو کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امدادی قافلے پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسی طرح اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی سیکڑوں افراد نے اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور غزہ کے عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ جرمنی کے شہر برلن میں درجنوں افراد مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیلی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پلاس دی لا بورس سے چل کر بیلجین وزارتِ خارجہ تک پہنچی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ انسانی ہمدردی کی کوششوں پر کھلا حملہ ہے اور عالمی برادری کو فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے فوری قدم اٹھانا چاہیے۔