ترکیہ میں توہین آمیز خاکے کی اشاعت پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹوریل ٹیم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ترکیہ کے ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاکے کے خالق کارٹونسٹ سمیت ایڈیٹوریل ٹیم کے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ متنازع خاکہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع کیا گیا، جس میں پیغمبر اسلام ﷺ کے حوالے سے توہین آمیز تاثر دیا گیا، اس اقدام پر ملک بھر کے مذہبی حلقوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت کے مجرم کی سزا کیا ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اشاعت کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کیونکہ یہ عوامی سطح پر مذہبی اقدار کی توہین کے زمرے میں آتا ہے۔ بیان کے مطابق اس معاملے میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔
واقعے کے انکشاف کے بعد استنبول کے ایک مرکزی علاقے میں واقع اُس بار پر مظاہرین نے حملہ کیا، جہاں عام طور پر مذکورہ میگزین کا عملہ جمع ہوتا ہے۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جن پر قابو پانے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں توہین آمیز خاکہ تیار کرنے والے کارٹونسٹ کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ گستاخانہ مواد تیار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کارٹونسٹ کے علاوہ میگزین کے 2 چیف ایڈیٹرز اور مینیجنگ ایڈیٹر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپر کوہستان: توہین رسالت کے الزام میں گرفتار چینی باشندہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اس معاملے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص جو حضرت محمد ﷺ یا دیگر انبیائے کرام کی توہین کرےگا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ترک صدر ترکیہ خاکے کی اشاعت رجب طیب اردوان ملزمان گرفتار میگزین وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترکیہ خاکے کی اشاعت رجب طیب اردوان ملزمان گرفتار میگزین وی نیوز کے مطابق
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔