وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن پر درخواست گزار غیر حاضر، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کےججز سے متعلق نامناسب الفاظ بولنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر درخواست گزار کے نہ پیش ہونے پر عدالت نے کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔
درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑ قرار دیا تھا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات توہین عدالت کے مترادف ہیں، عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات کی بنا پر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: درخواست گزار شہباز شریف
پڑھیں:
بجلی کے بل میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں: وزیراعظم
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبوزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں سے سرکاری ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی زیادہ اور کھپت کم ہونا چیلنج ہے، پاکستان میں بہت تیزی سے شمسی توانائی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارتِ توانائی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں لیکن ابھی مزید کام کرنے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے وزیرِ پاور نے بہت محنت کی، وزارتِ پاور نے بینکوں کے ساتھ مذاکرات کر کے گردشی قرضے کو سیٹل کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، آئی پی پیز کے ساتھ شفاف طریقے سے مذاکرات کیے، تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہم نے وہ طریقے ڈھونڈے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی 500 ارب روپے کی سالانہ چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ملک میں سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے۔
واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے ٹی وی فیس شامل ہوتی ہے، صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں، جو سالانہ تقریباً 16 ارب روپے بنتے ہیں۔