data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (بزنس رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹڈاپ)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ گھریلو اور کمرشل ٹیکسٹائل کے لیے دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش 13 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی جائے گی۔ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں بیڈرومز، باتھ رومز، رہائشی کمروں اور فلورنگ کے لیے عالمی سطح کے ٹیکسٹائل اور قالینوں کے نئے رجحانات کی نمائش کی جائے گی۔اس بار ”فلورنگ اینڈ ایکوئپمنٹ” کیٹیگری کی شمولیت کے بعد یہ نمائش اب ٹیکسٹائل اور نان-ٹیکسٹائل انٹیریئر ڈیزائن کے مکمل شعبے کا احاطہ کرے گی جس سے رہائشی اور ہاسپیٹیلٹی مارکیٹس میں مزید کاروباری مواقع اور بین الاقوامی روابط فراہم ہوں گے، اس کے علاوہ نمایاں مصنوعات میں فِٹڈ کارپٹس، ہینڈ میڈ اور مشین میڈ قالین ا ور دری، منفرد و کسٹم ڈیزائنز، میٹس، رگز، فائبرز اور یارنز، مشینری، ایسیسریز، اور فرزشامل ہوگی۔ٹڈاپ ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ 2026 میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی۔2025 میں پاکستان کے 275 نمائش کنندگان نے اس میلے میں شرکت کی، جن میں سے 64 کمپنیوں نے ٹڈاپ کے تحت جبکہ 211 کمپنیوں نے انفرادی طور پر شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان کرے گی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف باکو میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 4 جولائی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے 17 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اجلاس کا تھیم ہے ‘مستحکم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحم ای سی او کا نیا وژن’ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم، پاکستان اور چین کا ہمہ موسمی تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے ساتھ ای سی او کے نئے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم اس سربراہی اجلاس میں علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے باہم رابطوں، توانائی کے شعبے اور پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون مزید بڑھانے کے بارے میں بات کریں گے۔ اجلاس کی سائیڈلائنز پر وزیراعظم دو طرفہ مفادات کے حوالے سے ای سی او رُکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقتصادی تعاون تنظیم وزیر اعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف باکو میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
  • صدر ایف پی سی سی آئی کی آذربائیجان میں ای سی او بزنس فورم میں شرکت
  • ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت ٹیمیں کتنی بار مدمقابل ہوں گی؟
  • پاکستان کی چین میں منعقد ہونے والے عالمی پائیدار نقل وحمل سمٹ فورم میں شرکت
  • وزیر خزانہ کی سیول کانفرنس میں شرکت، ’’اُڑان پاکستان‘‘ منصوبے کا ذکر 
  • صدر مملکت نے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی
  • وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
  • پاکستان کی ILO انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں نمائندگیNLF
  • دنیا بھر جامعات کی درجہ بندی 2026 جاری، پاکستانی یونیورسٹیوں کی تفصیلات شامل