ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز کو ختم کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کی 148 سالہ تاریخ میں پہلی بار لائن ججز کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ لائن کالز کے لیے مکمل طور پر ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
ومبلڈن کی سی ای او سیلی بلون نے اس تبدیلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طویل روایتی عمل تھا جسے ختم کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا، لیکن دنیا بھر میں جدید ٹینس ایونٹس میں الیکٹرانک سسٹم کا استعمال اب وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔
ادھر لندن میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، اور کھلاڑی 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کھیلتے ہوئے پسینے سے شرابور دکھائی دیے۔
میンズ سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں فرانس کے بینجمن بونزی نے روس کے ڈینیئل میدودیو کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بونزی نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا، جبکہ میدودیو نے دوسرا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا۔ تاہم بونزی نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں 7-6 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
ویمنز سنگلز میں برطانیہ کی ایما راوڈوکانو نے اپنی ہم وطن می می زو کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا حکم معطل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کے فیصلے کو معطل کر دیا۔
کیس کی سماعت 2 رکنی بینچ نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں کی، جہاں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران رجسٹرار جامعہ کراچی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں محض دو روز قبل نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔
دوسری جانب جسٹس جہانگیری کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو وقت دیا جائے لیکن اس دوران ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل ہونا چاہیے تاکہ موکل کو نقصان نہ پہنچے۔
بینچ نے ریمارکس میں کہا کہ یہاں ایک شخص کی پوری زندگی کی محنت داؤ پر لگی ہے، اگر بعد میں فیصلہ واپس ہو گیا تو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ عدالت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا ڈگری کے حوالے سے کارروائی سے قبل جسٹس جہانگیری کو نوٹس جاری کیا گیا تھا یا نہیں۔ رجسٹرار نے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر عدالت نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر کوئی بھی فیصلہ غیر مؤثر ہوتا ہے، یکطرفہ ججمنٹ کو بہتر نہیں سمجھا جاتا۔
عدالت نے جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ ڈگری منسوخی کا حکم فوری طور پر معطل کرتے ہوئے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا۔ کیس کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔