نادرا نے بڑی سہولت فراہم کردی، شناختی کارڈ سمیت تمام خدمات یونین کونسلز میں دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔
نادرا کی کون سی خدمات یونین کونسل میں فراہم کی جائیں گی؟نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں:
قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید
بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم)
خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
ازدواجی حیثیت میں تبدیلی
شناختی کارڈ کی منسوخی
اور دیگر متعلقہ خدمات
نادرا کی خدمات کہاں کہاں دستیاب ہیں؟ابتدائی طور پر یہ خدمات اسلام آباد کی یونین کونسلز سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال اور آئی-10/4، چکوال کے علاقے مرید اور گجرات کی دولت نگر یونین کونسل میں شروع کی گئی ہیں۔
دوسری جانب نادرا نے کراچی میں شناختی کارڈ کے اجرا کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے بائیکر سروس کو 3 سے بڑھا کر 8 یونٹس تک پھیلا دیا ہے، جس کے ذریعے اب شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نادرا، عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے رہائشی اب اس بائیکر سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نادرا نے “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کی تشہیر کے لیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد بھی کیا، جبکہ یونیورسٹیوں، اسکولوں اور شاپنگ مالز میں آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔ ایپ کی سافٹ ویئر اپڈیٹ مکمل ہو چکی ہے اور تمام تکنیکی مسائل بھی حل کر دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نادرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: یونین کونسلز شناختی کارڈ کے لیے
پڑھیں:
ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی
تہرن (ویب ڈیسک) ایران نے بھارتی شہریوں کو دی گئی ویزا فری انٹری کی سہولت واپس لے لی، نئی دلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے ایڈوائزری میں کہاہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں ویزہ فری انٹری کی سہولت 22 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوگی ۔ ان کیلئے ایران جانے سے پہلے ایڈوانس ویزا لینا لازمی ہوگا۔ ایران نے فضائی راستے سے آنے والے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان فروری دوہزار چوبیس میں کیا تھا۔