ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ معروف ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور ارب پتی ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ مالیاتی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسک نے اسے "پاگل پن والا بل" قرار دیا اور نئی سیاسی جماعت بنانے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: "پتا نہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا.
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE)، جس کی قیادت ماضی میں ایلون مسک کر چکے ہیں، اب مسک کے خلاف تحقیقات کر سکتا ہے، خاص طور پر اسے دی جانے والی سرکاری سبسڈی کی جانچ کے لیے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا: "وہ (ایلون مسک) بہت ناراض ہے، لیکن وہ بہت کچھ کھو سکتا ہے... شاید واپس جنوبی افریقہ جانا پڑے!"
یہ بیان اس بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے جو حالیہ دنوں میں ٹرمپ اور مسک کے درمیان پیدا ہو چکی ہے، خاص طور پر امریکی بجٹ، قرض کی حد، اور الیکٹرک گاڑیوں کے مینڈیٹ جیسے معاملات پر۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ ایلون مسک کو ڈی پورٹ کریں گے؟ تو انہوں نے ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرنے کے سوال پر جواب میں کہا ہم اسے دیکھیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا کی ہے، ایلون مسک ری پبلکن ٹیکس بل کے کھلے عام مخالف ہیں۔
اخبار کے مطابق ری پبلکن ٹیکس بل کی بدولت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر کنزیومر کریڈٹ ختم ہو جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت کی بڑی وجہ کنزیومر کریڈٹ کی دستیابی ہے۔
قانون سازی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جھگڑے کے بعد ایلون مسک نے کئی ہفتوں سے اختیار کی ہوئی خاموشی توڑتے ہوئے امریکی سینیٹ میں پیش ہونے والے 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل کو’پاگل پن‘ قرار دیا تھا۔