پاکستان شوبز کی اداکارہ زارا ترین نے ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ 

زارا نے بتایا کہ انہیں زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت ہوئی، جو ان کے لیے نہایت تکلیف دہ تجربات تھے جس نے بےحد مایوس کیا۔ زارا کے مطابق پہلی بار دل ٹوٹنے پر انسان مایوس ہو جاتا ہے، جبکہ دوسری بار ایسا ہو تو غصہ خود پر آتا ہے کہ دوبارہ موقع کیوں دیا۔

زارا ترین 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔ تاہم ڈیڑھ سال بعد ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئیں جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

اگرچہ دونوں نے اس بارے میں باضابطہ بیان نہیں دیا، تاہم زارا نے بعد میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اس عمل کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ازدواجی تعلق ختم ہونا آسان نہیں ہوتا اور پردے کے پیچھے بہت سی مشکلات اور جدوجہد چھپی ہوتی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے کیونکہ وہ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

برطانیہ میں مٹاپے پر قابو پانے کے لیے پروموشنل ڈیلز پر پابندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے مٹاپے کی بڑھتی شرح پر قابو پانے اور خصوصاً بچوں کو بچانے کے لیے مضر صحت کھانے پینے کی اشیا پر لگنے والی ڈیلوں پر پابندی عائد کردی۔ اس فیصلے کے تحت مشہور ایک کے ساتھ ایک فری جیسی ڈیلیں اب سپر مارکیٹس، ہائی اسٹریٹ دکانوں اور آن لائن ریٹیلرز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ اقدام کئی برس سے زیرِ غور تھا تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث حکومت اسے مؤخر کرتی رہی ، تاہم اب برطانوی وزرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مٹاپے کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر بچوں کے مٹاپے پر قابو پانے کے لیے یہ قدم ناگزیر ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ثنا جاوید کی طلاق کی افواہیں؛ شعیب ملک کا ردعمل سامنے آگیا
  • نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات
  • کراچی: عمارت سے بزرگ شخص کی لاش اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل جاتا تھا ۔اب تو تعداد بھی یاد نہیں, فائزہ حسن کا انکشاف
  • جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی
  • عوامی جمہوریہ چین قیام سے سپر پاور تک کا سفر
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل آجاتا، اب تو تعداد بھی یاد نہیں؛ فائزہ حسن
  • اسحاق ڈار سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • برطانیہ میں مٹاپے پر قابو پانے کے لیے پروموشنل ڈیلز پر پابندی
  • اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ