برطانوی وزارت دفاع نے 3 جدید ہوور کرافٹس پاکستان بحریہ کے حوالے کر دیئے، جدید ہوور کرافٹس کی شمولیت کو پاکستان کی سمندری دفاعی صلاحیت کے لئے اہم پیشرفت قرار دیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہوور کرافٹس برطانیہ کی معروف کمپنی ’’گرفن میرین سپورٹ‘‘ نے تیار کئے ہیں، یہ حوالگی فروری 2022ءمیں طے پانے والے ایک معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے ، ہوور کرافٹس تیز رفتاری،آسان نقل و حرکت اور مختلف مشنز سرانجام دینے کی وجہ سے مشہور ہیں، ان کی شمولیت سے پاک بحریہ کی امدادی کاموں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
ان کی شمولیت سےپاکستان کی بحریہ کی کارکردگی اور رسائی مزید بہتر ہو جائے گی، لندن میں حوالگی کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمیشن کےاعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گے،بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی

جنگ میں شکست پر بوکھلاہٹ کاشکار بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھوکھلی دھمکیاں دی ہیں۔
یہ زہرفشانی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے پر اہلکاروں سے خطاب میں کی۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی کارروائی کی تو اس کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دیں گے۔
راج ناتھ سنگھ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سرکریک کے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی اور انفرا اسٹرکچر میں اضافہ کر رہا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
بھارتی وزیر دفاع نے حقائق کو مسخ کرتے ہوئے بے بنیاد دعویٰ بھی کیا کہ 1965 میں بھارتی فوج لاہور تک پہنچ گئی تھی اور یاد رہے کہ سرکریک سے کراچی تک بھی ایک سڑک جاتی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرکریک سیکٹر میں دو نئی تنصیبات کا ورچوئل افتتاح بھی کیا جن میں ٹئی ڈل انڈیپینڈنٹ برتھنگ فسیلٹی اور مشترکہ کنٹرول سینٹر شامل ہیں۔
بھارتی وزیر دفاع کے مطابق ان منصوبوں سے ساحلی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ سرکریک دراصل سندھ اور بھارتی ریاست گجرات کے درمیان واقع دلدلی علاقہ ہے جس پر دونوں ممالک اپنی اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔
اس مسئلے پر ماضی میں کئی بار مذاکرات ہو چکے ہیں حتیٰ کہ 2006 میں دونوں ممالک نے مشترکہ سروے بھی کروایا اور متفقہ نقشہ تیار کیا تھا لیکن یہ تنازع تاحال حل نہیں ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • تنازع فلسطین اور مسلم ممالک
  • این اے 120 ،پی پی 151 سے مقامی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت
  • شافع حسین سے ملاقات، پی ٹی آئی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • شمع جونیجو: وزارت خارجہ کٹہرے میں؟
  • ہمارا خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی میں داچی آرٹس اینڈ کرافٹس ایگزیبیشن کا  ہفتے سے آغاز
  • پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گے،بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی
  • پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گے؛ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں
  • بھارتی وزیر دفاع کی سرکریک پر پاکستان کو دھمکی
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد کئی ملکوں نے شمولیت کااظہار کیا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے،اسحاق ڈار