شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال موجود تھے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ ، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے: سینیٹر عرفان صدیقی قومی اسمبلی میں کس کا راج؟ مخصوص نشستوں نے گیم بدل دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم کا گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ کو ٹیلیفون، امدادی اقدامات کیلئے خصوصی سیل قائم



اسلام آباد:

خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی تعاون کا یقین دلایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لیے ہدایات جاری کر رہے ہیں اور انہوں نے چیئرمین ایم ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطہ رکھنے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو این ڈی ایم اے سے 24 گھنٹے رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تین مرتبہ این ڈی ایم اے کا دورہ کر کے ذاتی طور پر ریسکیو اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا، حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی نظام سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو باقاعدگی سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کے جائزے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے اور ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ خیمے، ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر ٹرکوں کے ذریعے روانہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں نقصانات کے تخمینے اور جاری امدادی سرگرمیوں پر پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور خیمے، ادویات اور اشیائے خورونوش فوری طور پر روانہ کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور قوم کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • نواز، شہباز ملاقات، سیاسی صورتحال، ضمنی انتخابات پر مشاورت
  • شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ کو ٹیلیفون، امدادی اقدامات کیلئے خصوصی سیل قائم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم سے اویس احمد لغاری کی ملاقات،پاور ڈویژن سے متعلق امور سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے حنیف عباسی کی ملاقات، پاکستان ریلوے سے متعلق امورپر گفتگو
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات