50 فیصد سے زائد بھارتی ایرانی کسانوں کی اولاد ہیں،انکشاف سے ہلچل مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 50 فیصد سے زائد بھارتی لوگ ایرانی کسانوں کی اولاد ہیں ،ایرانی کسانوں نے 5 تا 7 ہزار سال قبل ہندوستان پہنچ کر کھیتی باڑی شروع کی تھی.
گویا اہل بھارت کی اکثریت کے اجداد قدیم ایرانی نکلے۔اس ضمن میں حال میں امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے منسلک ماہر ِانسانی ارتقائی جینیات، ایلسی کرڈوتکف نے مع ٹیم اہل بھارت کے جینز کا عالمی ڈیٹا میں محفوظ کروڑوں جینز سے تحقیقی موازنہ کیا۔
تین عشروں سے عالمی ماہرین جینیات لاکھوں بھارتی باشندوں کے جین (Gene)جمع کر چکے کہ ان کے اجداد کا سراغ لگے۔گویا اہل بھارت کی اکثریت کے اجداد قدیم ایرانی نکلے۔
پھران میں وسطی ایشیا سے آئے قبائل کے جینز زیادہ جن کی اولاد ’’آریہ‘‘کہلائی اور ذات پات کا نظام قائم کیا۔تیسرے نمبر پر ان افریقی شکاریوں کے جینز آئے جو 50 ہزار سال قبل ہندوستان پہنچے۔
انہی کی اولاد نے ایرانیوں کے ساتھ ادغام سے وادی سندھ تہذیب کی بنیاد رکھی۔مگر یورشین اسٹیپی کے جنگجو قبائل نے تہذیب برباد کردی جس کے بیشتر ساکن جنوبی ہند ہجرت کر گئے۔اگر اہل پاکستان کے جینز کا تجزیہ ہو تو شاید بیشتر کا تعلق قدیم ایرانی وعرب باشندوں سے نکلے۔
مزیدپڑھیں:یہ لوگ میرے بھائیوں کی طرح ہیں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا،سابق سی آئی اے افسر کی آئی ایس آئی کی تعریف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے معاہدہ طےپاگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ طے پاگیا۔ اعلامیے کے مطابق مالیاتی مشیر مارکیٹ ساؤنڈنگ، ڈیو ڈیلیجنس اور بڈنگ میں معاونت کرے گا۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن اور نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کا معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت جدید زرعی بینکاری اور ڈیجیٹل فنانسنگ پر توجہ دی جائے گی۔501 برانچز کے ذریعے کسانوں کو تیز اور آسان قرض فراہمی کا منصوبہ ہے، چھوٹے کسانوں اور دیہی برادری کیلئے مالیاتی رسائی میں بہتری آئے گی۔
مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بین الاقوامی برادری میں نیا مقام حاصل کر رہا ہے: عظمٰی بخاری
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری سے گورننس، شفافیت اور احتساب میں اضافہ ہوگا، زرعی شعبے میں سرمایہ کاری اور دیہی خوشحالی کو فروغ دینے کا منصوبہ ہوگا، مالیاتی مشیر مارکیٹ ساؤنڈنگ، ڈیو ڈیلی جنس اور بڈنگ میں معاونت کرے گا۔
مزید :