کربلا حق اور باطل کی جنگ کا نام ہے،خیرمحمد تنیو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین کنکریٹ سلیپر فیکٹری سکھر ڈویژن کے زیر حضرت حسینؓکی دین اسلام کیلیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور سلیپر فیکٹری کے صدر زاہد میرانی سمیع اللہ خروس اور کنکریٹ سلیپر فیکٹری کے ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے کہا کہ حضرت حسین ؓ حق سچ، جرأت، بہادری، شجاعت‘ عزم، حوصلہ، استقلال، ایمان، قربانی، تسلیم و اطاعتِ رب کریم اور عمل حق کی عملی تصویر کی ایک بے مثال داستان ہے۔ حضرت حسینؓ نے دین محمدﷺ کے احیا کیلیے اپنے 72 ساتھیوں جس میں 16 آل رسول شامل ہیں ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ گئے اور اپنی زندگیاں نچھاور کر کے پوری اسلامی تاریخ میں ایک منفرد تاریخ رقم کی،کربلا حق اور باطل کی جنگ کا نام ہے اور ہمیں تا قیامت حق کا ساتھ دینا ہے اور کسی بھی دور کے یزید کو للکارنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔