ایل او سی پر کشمیریوں کی محافظ پاک فوج کا بڑا اقدام، بنکرز تعمیر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاک فوج نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات شروع کردیے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر بھمبر میں پاک فوج نے متعدد سرکاری اسکولوں اور رہائشی گھروں کے اندر حفاظتی بنکرز تعمیر کردیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں مقامی آبادی محفوظ رہ سکے۔
مقامی لوگوں نے اس اقدام پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ بنکرز ان کے لیے امید اور تحفظ کا باعث ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے قریب بسنے والوں کو ہمیشہ بھارتی جارحیت کا سامنا رہتا ہے اور اس تناظر میں پاک فوج کا یہ عمل قابلِ تحسین ہے۔
یاد رہے کہ ایل او سی پر حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور پاک فوج کی جانب سے بنکرز کی تعمیر نہ صرف سیکیورٹی کے انتظامات کو مضبوط بناتی ہے بلکہ عوام کے دلوں میں اعتماد بھی پیدا کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایل او سی بنکرز کی تعمیر پاک فوج لائن آف کنٹرول وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل او سی بنکرز کی تعمیر پاک فوج لائن ا ف کنٹرول وی نیوز ایل او سی پاک فوج
پڑھیں:
وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی پریس سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت ’اپر پریس روم‘ میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگا۔ اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔