امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر اور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ کے مہتمم مولانا سید محمود میاں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مولانا سید محمود میاں نہ صرف ایک جید عالم دین اور عظیم محدث تھے بلکہ وہ مسند طریقت کے بھی بلند پایہ پیشوا شمار کیے جاتے تھے۔ ان کے والد بھی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں، اور دینی و سیاسی حلقوں میں ان کے خاندان کا گہرا اثر و رسوخ رہا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود میاں ایک عظیم محدث، بلند پایہ مدرس عظیم پیشوا تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علومِ نبویہ کی خدمت میں گزاری۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدماتِ جلیلہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
منشیات فروش کی ضمانت کرنے پر جج کمرہ عدالت سے گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مولانا سید محمود میاں
پڑھیں:
سکھر،جمعیت علما اسلام کے تحت سندھ گرینڈ امن جرگہ کا انعقاد کیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">