اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو پولیس حکام نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئیر وزیر،  وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزرائے حکومت سید بازل نقوی، چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات چیک کیے، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو پولیس حکام نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ علاؤہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے متولی مرکزی امام بارگاہ سید لیاقت نقوی کے ہمراہ سکیورٹی کنٹرول روم کا جائزہ لیتے ہوئے متولی مرکزی امام بارگاہ اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے بعد ازاں امام بارگاہ پیر کرم علی شاہ بیلا نور شاہ اور امام بارگاہ ڈھیری سیداں کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو محرم الحرام کے جلوسوں کے قدیمی راستوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے پولیس کو امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع