Al Qamar Online:
2025-07-03@13:31:35 GMT

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT



اسلام آباد:

شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا  ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ  اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔

اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.

84 سےکم ہوکر47.69 روپےہوجائےگا۔ اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپےہوجائےگا جب کہ 01 1سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپےکمی سے28.91 روپے ہوجائےگا۔

اسی طرح ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا۔ ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے37.99روپے ہوجائےگا اور ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے ہوجائےگا۔

نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپےکمی سے42.76 روپےہوجائےگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔

ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔

ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان صارفین کے لیے یونٹ کا ٹیرف 1 فی یونٹ ملک بھر یونٹ تک

پڑھیں:

کے الیکٹرک صارفین کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں تقریبا 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ترجمان کےـ الیکٹرک کے مطابق اپریل 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر  نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔ 

ترجمان  کے مطابق نیپرا نے پیر کے روز کےـ الیکٹرک کی اپریل 2025 کے عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

سماعت میں کےـ الیکٹرک نے فی یونٹ 4.69 روپے ریلیف کی درخواست پیش کی۔ ترجمان کے مطابق عوامی سماعت سے قبل وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی درخواست مؤخر کی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی رقم سے متعلق فیصلہ جاری کرے گا، جس کو صارفین کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اطلاق متعلقہ مدت پر ہوگا، ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے مختلف ذرائع (جنریشن مکس) کی بنیاد پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) لاگو ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ لاگت نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کی جاتی ہے۔ جب ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے تو صارفین کو ان کے بلوں میں منفی FCA کا فائدہ بھی پہنچتا ہے۔

کےـ الیکٹرک نے نیپرا کے سامنے جون 2023 کے بعد کےـ الیکٹرک پاور پلانٹس کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے مطابق، پارٹ لوڈ، ڈگریڈیشن کرف اور اسٹارٹ اپ اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ بھی پیش کی اور ان اخراجات کی منفی فیول کاسٹ ویری ایشن کے تحت ریکوری کی درخواست کی تاکہ صارفین کو مستقبل میں اضافی بوجھ سے بچایا جاسکے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں کمی کا اطلاق لائف لائن، ڈومیسٹک، پروٹیکٹڈ، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
  • بجلی صارفین کیلئے بڑی رعایت: بنیادی ٹیرف میں اوسط 1.14 روپے فی یونٹ کمی
  • بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی
  • نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی
  • بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 14 پیسے کمی، لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم
  • نیپرا میں بجلی ٹیرف کمی کی تجویز پر سماعت مکمل، گھریلو صارفین کیلیے بڑی خوشخبری متوقع
  • عوام کے لیے بُری خبر: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف ختم
  • یکساں ٹیرف کے لیے درخواست پر سماعت، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان 
  • کے الیکٹرک صارفین کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان