موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔
سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
جیو نیوز سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی بارہ سیٹیں ہی اصل فساد کی جڑ ہیں، جن کی وجہ سے دو سال میں دو مرتبہ عدم اعتماد کا سبب بنیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے دشمن ملک بھارت بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںحیدر شیرازی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ سے ہے۔ وہ ایک متحرک اور باصلاحیت صحافی ہیں، جو میدانِ صحافت میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جیو نیوز میں شمولیت سے قبل، حیدر شیرازی جی ٹی وی سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے مختلف قومی و علاقائی موضوعات پر اپنی صحافتی خدمات انجام دیں۔ اپنے علاقے کی آواز قومی سطح تک پہنچانے کا جذبہ رکھنے والے حیدر شیرازی صحافت کے ذریعے کشمیر کے سماجی، سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے کشمیر میں جاری حالیہ احتجاج پر حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں موجودہ تحریک کے مطالبات اور جاری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial