کانٹا لگا گرل سے مشہور بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی محض 42 سال کی عمر میں اچانک اور غیر متوقع موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کردیا جب کہ وہ مکمل طور پر صحت مند بھی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو شیفالی زری والا کو ان کے شوہر رات گئے اسپتال لے کر گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا تھا۔

تاہم بعد میں آنے والی خبروں میں انکشاف ہوا تھا کہ موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا ہوسکتی ہے لیکن دل کے دورے کا سبب خون میں الیکٹرولائٹس میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ تھا۔

جس کی وجہ مبینہ طور پر اداکارہ کا حسین اور کم عمر نظر آنے کے لیے بیوٹی انجکشن اور مختلف کاسمیٹک ادویات کا مسلسل استعمال تھا۔

پولیس کو شیفالی کے گھر سے دو دوائیوں کے ڈبے بھی ملے ہیں۔ انتقال والے دن انھوں نے کھانا کھایا اور بعد ازاں اینٹی ایجنگ دوائیں لی تھیں۔

ڈاکٹرز نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ کو بغیر کسی ماہر کے تجویز کے خود سے دوائی لینے (Self-medication) کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا۔

بیوٹی انجکشن کا معاملہ سامنے آنے پر شوبز شخصیات نے انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی کاسمیٹک ٹیکنالوجی اور مختلف انجکشن کے استعمال پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

A post common by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)

اداکارہ ملیکا شراوت نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مصنوعی طریقے سے خوبصورتی حاصل کرنے سے گریز کریں اور صرف قدرتی طرز زندگی اپنائیں۔

ملیکا شراوت نے اپنی یہ ویڈیو بغیر میک اپ اور فلٹرز کے ریکارڈ کی تھی تاکہ اپنی ہدایات پر وہ خود عمل کرکے مداح کو دیکھا سکیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو گڈ مارننگ کہتے ہوئے کہا کہ میں آج صبح آپ سب سے اس طرح مخاطب ہونا چاہتی ہوں کہ نہ کوئی فلٹر ہو، نہ میک اپ، یہاں تک کہ کنگھی بھی نہیں کی۔

ملیکا شراوت نے کہا کہ میں بالکل اس طرح آپ سب کے سامنے آنا چاہتی تھی جس طرح میں اپنے گھر میں بغیر میک اپ میں رہتی ہوں۔ 

اداکارہ نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں، موجودہ دور میں بوٹاکس انجکشن، فلرز اور دیگر کاسمیٹک طریقوں کی بڑھتی ہوئی لت سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب بوٹاکس اور مصنوعی فلرز کا انکار کردیں اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنائیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کی وجہ کہا کہ

پڑھیں:

’کیا بیتی ہوگی اس بیچاری کے گھر والوں پر‘، شیفالی کی موت پر افسوس کرنا پاکستانی اداکارہ کو مہنگا پڑگیا

سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت بہت تکلیف دہ تھی، کوئی کہیں بھی ہو اس طرح کی جوان موت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔

اسما عباس نے حال ہی میں یوٹیوب پر ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شیفالی کی ماں، شوہر اور بہن پر کیا گزری ہو گی جب وہ اچانک دنیا سے چلی گئی۔ اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی ایجنگ اینجیکشن لگاتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آخر ان انجیکشنز کا کیا کریز ہے۔ بڑھاپے کو قبول کر لیں اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سری دیوی بھی چلی گئی کیونکہ انہوں نے بھی اپنے چہرے پر بے تحاشا ٹریٹمنٹ کرائے ہوئے تھے۔

اسما عباس نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہو یہ قدرتی چیزیں نہیں ہیں یہ آپ کے دل کو کمزور کرتی ہیں، آپ کی صحت کو خراب کرتی ہیں۔ پتہ نہیں زندگی بھر جوان رہنے کا کیا شوق ہے اور انسان ساری عمر کے لیے جوان کیسے رہ سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شیفالی ان کے دل و دماغ  میں گھومتی رہی یہاں تک کے رات کو خواب میں بھی میں نے اس کو دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیفالی کو آخری رسومات کے لیے دلہن بنایا گیا اور اس لمحے ان کے شوہر اور والدہ کی جو کیفیت دل دہلا دینے والی تھی۔

اسما عباس کے ویلاگ کے بعد صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔ کسی نے کہا کہ سوات میں جو ایک خاندان کے لوگ ڈوب گئے ان پر کسی بھارتی اداکار نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور آپ ان کی ڈانسر کے گزر جانے پر رو رہی ہیں۔

کئی صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے یہ کچھ نہیں کرتے لیکن انڈیا والوں کے لیے ان کا غم ختم نہیں ہوتا۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکر تو پاکستانیوں کے گزر جانے پر کوئی پوسٹ تک نہیں لگاتے۔


واضح رہے کہ ’مشہور گانے کانٹا لگا‘ سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 42 سال تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی شب ممبئی میں پیش آیا۔ وہ اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جب ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

شیفالی کی آخری رسومات 28 جون کو اوشیوارہ ہندو شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جن میں اُن کے اہلِ خانہ اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسما عباس بالی ووڈ سری دیوی شیفالی جریوالا شیفالی جریوالہ موت

متعلقہ مضامین

  • شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، دنیا کی حقیقت اور عبرت کا پیغام دیا
  • بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
  • بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
  • بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے
  • شیفالی کی موت سے اینٹی ایجنگ انجیکشن کا تعلق؟ معروف ڈرماٹولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • شیفالی جریوالا کی موت کے بعد ملیکہ شراوت نے خواتین کو کیا نصیحت کی؟
  • شیفالی کے آخری لمحات میں کیا ہوا؟ آنجہانی اداکارہ کی دوست کا بیان آگیا
  • ’کیا بیتی ہوگی اس بیچاری کے گھر والوں پر‘، شیفالی کی موت پر افسوس کرنا پاکستانی اداکارہ کو مہنگا پڑگیا
  • کانٹا لگا گرل کی موت، اسما عباس نے اینٹی ایجنگ انجیکشن کے نقصانات بتا دیے