آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل، فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ اور مجالس منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گئے ۔
آئیسکو چیف محمد نعیم جان کے مطابق فیڈرز فالٹز اور ٹرپینگ کے پیش نظر ریجن میں 11 کے وی فیڈرز کی مکمل پیٹرولنگ ممکن بنائی گئی ہے ، ماتمی جلوسوں کے روٹس میں آنے والی بجلی کی تاروں کو منظم اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے ، کسی بھی صورتحال کے پیش نظر فیلڈ دفاتر کو اضافی ٹرانسفارمرز میٹرز بجلی کے کھمبے اور دیگر میٹریل مہیا کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او دفاتر کو اضافی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں ،افسران اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ڈیوٹی پر موجود رہنے کے احکامات جاری ،چیف انجنیئر زائد عثمانی بحثیت فوکل پرسن فیلڈ کاروائیوں کی نگرانی کریں گئے ،شکایات کے اندراج کے لیے کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز اور ہلپ لائن نمبر 118 مکمل طور پر متحرک ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں عدم اعتماد بارے کوئی تجویز کسی سطح پر زیر بحث نہیں،عرفان صدیقی خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد بارے کوئی تجویز کسی سطح پر زیر بحث نہیں،عرفان صدیقی معیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پی سی بی نے پاک-جنوبی افریقہ سیریز کے آفیشلز کا اعلان کر دیا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز مقرر کیے گئے ہیں۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔