سٹی42: پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 10 محرم الحرام (یوم عاشورہ) کے موقع پر ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عاشورہ کے احترام میں تمام بکنگ دفاتر بند رکھے جائیں گے اور 11 محرم الحرام سے تمام دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔

 مسافر حضرات کو پیشگی اطلاع دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  

ریلوے حکام نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹکٹوں کی بکنگ یا معلومات کے لیے آن لائن ریزرویشن سسٹم کا استعمال کریں یا دفاتر کھلنے کے بعد رجوع کریں۔

 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ بندی کی شرط پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلیے تیار ہیں؛ حماس

حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے حماس نے یہ مختصر ردعمل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حماس کا باضابطہ اور تفصیلی جواب چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ جواب کے لیے صدر ٹرمپ نے حماس کو اتوار 6 بجے تک کا وقت دیا تھا۔

حماس نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر اپنی آمادگی کی توثیق کرتے ہیں لیکن فوری طور پر ثالثی ممالک کے ذریعے اس معاہدے پر مزید مذاکرات کے خواہ ہیں۔

حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ ختم کرے اور اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے تو وہ تمام اسرائیلی قیدیوں چاہے وہ زندہ ہوں یا ہلاک ہوچکے کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ  وہ غزہ کی ایک آزاد فلسطینی ماہرین (ٹیکنوکریٹس) پر مشتمل عبوری ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہیں بشرطیکہ یہ ادارہ "فلسطینی قومی اتفاق رائے اور عرب و اسلامی حمایت" کی بنیاد پر تشکیل پائے۔

حماس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ منصوبے میں غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے متعلق دیگر امور کا فیصلہ ایک جامع فلسطینی قومی فریم ورک کے تحت ہوگا۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ اس فریم ورک میں تمام فلسطینی دھڑوں کو شامل کیا جائے گا اور حماس بھی "ذمہ دارانہ کردار" ادا کرے گی۔ تمام فیصلے متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے مطابق کیے جائیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے ٹرمپ کا مطالبہ نظر انداز کر دیا, اپنے علاقوں میں واپس جانے سے باز رہیں, اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کو نئی دھمکی
  • پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
  • سازشی عناصر مایوس، آزاد کشمیر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجتے رہیں گے، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی
  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ بندی کی شرط پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلیے تیار ہیں؛ حماس
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کارروائی ڈیجیٹل نظام پر منتقل
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، دفاتر میں روایتی سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت ہوگی
  • پنجاب؛ دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل ہوگی
  • پنجاب کے دفاتر میں ڈیجیٹل سسٹم رائج ،کروڑوں روپے کی بچت متوقع
  • ربیع الاول میں عمرے کی ادائیگی کا اوسط دورانیہ 115 منٹ رہا، رپورٹ