Jasarat News:
2025-07-04@04:08:53 GMT

قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

اور اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی سند یا دلیل آئی ہو یہ رویہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے نزدیک سخت مبغوض ہے اِسی طرح اللہ ہر متکر و جبار کے دل پر ٹھپہ لگا دیتا ہے۔ فرعون نے کہا ’’اے ہامان، میرے لیے ایک بلند عمارت بنا تاکہ میں راستوں تک پہنچ سکوں۔ آسمانوں کے راستوں تک، اور موسیٰؑ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں مجھے تو یہ موسیٰؑ جھوٹا ہی معلوم ہوتا ہے‘‘ اس طرح فرعون کے لیے اس کی بد عملی خوشنما بنا دی گئی اور وہ راہ راست سے روک دیا گیا فرعون کی ساری چال بازی (اْس کی اپنی) تباہی کے راستہ ہی میں صرف ہوئی۔ (سورۃ غافر:35تا37)

سیدنا ابوبکر ؓ سے روایت ہے کہ آپؐنے فرمایا: ’’بے شک زمانہ گھوم کر پھر اُسی نقطہ پر آگیا ہے جب اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان پیدا کیے تھے۔ سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے، اس میں چار مہینے حرمت والے ہیں جن میں تین لگاتار ہیں: ذی قعد، ذی الحجہ اور محرم، چوتھا رجب جو جمادی الآخر اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے‘‘۔ ان حرمت والے مہینوں میں کسی قسم کی برائی اور فسق و فجور سے کلی طور پر اجتناب کرنا اور ان کے احترام کوملحوظِ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ تشریح: چاروں مہینے برکت والے ہیں، لیکن ماہ محرم وہ مہینہ ہے جس میں دس تاریخ کو رسول اللہؐ نے روزے کا دن قرار دیا اور اسے سال بھر کے لیے کفارئہ گناہ ٹھیرایا ہے۔ (بخاری)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انسٹیٹوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے صدر سیف اللہ کا وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے صدر سیف اللہ خان نے اپنے وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ملاقات کی۔ ملاقات انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈحیدرآباد کے انچارج رضوان علی آرائیں کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد ادارے کا تعارف اور حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے لیے مشترکہ فلاحی و تعلیمی منصوبوں پر بات چیت کرنا تھا۔ملاقات میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈکے کردار کو سراہا اور طلبہ کے لیے تربیتی مواقع، کیریئر گائیڈنس، اور تعلیمی بہتری کے لیے بلدیاتی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مل کر کام کرنے اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیاں ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔میئر کاشف شورو نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم و ترقی کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے درمیان اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محرم کی وجہِ تسمیہ
  • اہلبیت رسولؑ نے اپنا سب کچھ قربان کرکے کفر کے مقابلے میں اسلام کو فتح مند کیا، علامہ حسن ظفر نقوی
  • کیٹ مڈلٹن کی کینسر سے صحتیابی کے مشکل سفر پر لب کشائی
  • پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ
  • قال اللہ تعالیٰ وقا ل رسول اللہﷺ
  • اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کب ضروری ہوتا ہے؟
  • سکھراورگردونواح میں ہلکی بارش سے بھی گرمی کا زور کم نہ ہوسکا
  • انسٹیٹوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے صدر سیف اللہ کا وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد سے ملاقات
  • گاڑی کی بیک ونڈو کی ان لکیروں کا کیا مقصد ہوتا ہے
  • ریجنل پاور کے طور پر سرگرم ہوتا پاکستان اب اپنا گھر ٹھیک کرے