کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
مجموعی طور پر ریسکیو 1122 کی 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، 2 اسنارکل اور متعددایمبولینسز جائے وقوع پر موجود تھیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کرکے کرینز اور لفٹر بھی جائے وقوع پر پہنچائے گئے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کی100 سے زائد اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لوگوں کے ہجوم، جگہ جگہ راستے بلاک اور نیٹ ورک کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامناکرناپڑا۔
حکام کے مطابق7افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں ملبے سے مز ید افراد نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ کلیئر ہونے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ٹیم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر صورتحال پر قابو پانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمارت منہدم ہونے ریسکیو 1122 کی
پڑھیں:
ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میئر نیویارک کے امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکا کا امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ میرے سامنے آئے ہیں ، ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیدوار میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک کی ورکنگ کلاس کو ریلیف دلوائیں گے، وہ اپنے شہر میں خوف محسوس کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا، اگر نیویارک کو کوئی کیمونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔
واضح رہے کہ نیویارک میئر کا انتخاب آج ہورہا ہے، ابتدائی پولز میں ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا تھا، 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے تھے، ووٹرز کی تعداد 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہے۔
کامیابی کی صورت میں ظہران ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے۔