روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد( عباس قریشی) پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا ہے کہ روانڈا اور پاکستان سچے دوست ممالک ہیں دونوں کے درمیان ثقافت, سیاحت, کھیلوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں مین تعاون میں مزید اضافہ ہو رہا ہے وہ روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی پر ہائی کمیشن کے زیر انتظام عشائیے سے خطاب کر رہی تھیں, عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری, سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ر زبیر محمود حیات, سینیٹر مشاہد حسین سید اور متعدد سیاسی و سفارتی شخصیات شریک ہوئی-

عشائیے میں روانڈا اور پاکستان کے قومی ترانے بجاے گئے اس موقع پر روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا کہ راوانڈا میں ہوتو تتسی نسل کشی کے بعد معاشرہ شدید اختلافات کا شکار ہوا تاہم موجودہ صدر پاول کیگامے نے اس نسل کشی کو روک کر روانڈا کو آزاد کرایا روانڈا اور پاکستان کے تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے روانڈا افریقہ اور افریقی اقوام کا مرکز بنتا جا رہا ہے, اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا دونوں میں متعدد قدریں مشترک ہیں دونوں ممالک نے شدید بحرانوں کا سامنا کیا اور انہیں واپس دھکیلا

دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے, پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا تو روانڈا نے ہمسایوں کی جارحیت کا دلیری سے دندان شکن مقابلہ کیا پاک بھارت جنگ بندی کی طرح امریکی صدر ٹرمپ نے کانگو اور روانڈا کے مابین جنگ بندی کرائی اس موقع پر شریک مہمانوں نے کیک کاٹا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: روانڈا اور پاکستان مشاہد حسین سید مقابلہ کیا جارحیت کا روانڈا کے

پڑھیں:

سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو کا جنگ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ میں’دنیا کے امن کے لیے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ دنیا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، دہشتگردوں کے خلاف پاکستان پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دینے کے لیے دہشتگردوں کو شکست دینی ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دی ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے اسے جواب دیا،وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش تھی، وزیراعظم کا ای سی او اجلاس سے خطاب
  • ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
  • مانچسٹر کے علاقے بری میں امام حسینؑ کی شہادت کے موقع پر پہلا ماتمی جلوس منعقد
  • جنیوا میں پاکستانی سفارتکار کا بھارت کو مؤثر سفارتی جواب، انسانی حقوق کونسل میں دبنگ خطاب
  • ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا: گورنر سلیم حیدر
  • سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو کا جنگ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب
  • اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سیدانسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں صومالیہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • سیدنا حسین کی شہادت دین کی بقاءکیلیے قربانی کا درس دیتی ہے،صفیہ شعیب