data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کرلیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب منیجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں 5 روز کے دوران 70 سے زاید بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دل کے دیگر پیچیدہ آپریشن مفت کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں 6 ماہ سے لیکر 12 سال تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کا مشن آئندہ سال جنوری میں دوبارہ پاکستان آئے گا، جس میں دوبارہ 100 سے زاید پیچیدہ سرجریز کرے گا۔ مشن کی بچوں کی سرجریز کی تکمیل پر تقریب میں مشیر صحت احتشام علی نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ ماہر کارڈیک سرجنز نے پیچیدہ سرجریز کرکے کئی بچوں کی جانیں بچائی ہیں، ایل آر ایچ میں پیڈریاٹک سرجریز میں اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچوں کی

پڑھیں:

پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیار

پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت دائیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئی، 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، جنہیں حالت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لایا گیا

5 بچوں کی ہلاکت دائیوں کے غیر تربیت یافتہ طریقہ استعمال سے ہوئی، 3 نجی اسپتال سیل کر دیے گئے، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی عدم فراہمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر تھے، بچوں کی آمد، علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ کروایا گیا

متعلقہ مضامین

  • 20 بچوں کی ہلاکت، مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار
  • مریض پمز اسپتال میں مر چکا تھا ،شفا انٹرنیشنل نے 7روزرکھا
  • پشاور، غیر ملکی ڈاکٹروں کی پانچ دنوں کے دوران 70 سے زائد بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز
  • پاکپتن: 20 بچوں کی اموات، انتہائی نگہداشت کا عملہ ترفیت یافتہ نہیں تھا، رپورٹ
  • پاکپتن اسپتال میں 20 بچوں کی ہلاکت: وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • کورونا ویکسین اور ہارٹ اٹیک، ماہر امراض قلب نے حقیقت واضح کردی
  • ایل آر ایچ پشاور میں غیر ملکی ڈاکٹروں کا کارنامہ، دل کے مریض بچوں کی کامیاب سرجریز
  • ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات، محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال کی ابتدائی رپورٹس تیار
  • پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیار