جرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے، جرمن چانسلر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چانسلر فریڈرک مرز نے برلن میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے اور سیاست، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ باہمی فوائد پر مبنی کھلے پن اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے اور دونوں فریقوں کے مفاد میں مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ جرمنی کی نئی حکومت ایک چین کی پالیسی پر کاربند ہے۔وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور سیاسی ضمانت فراہم کی گئی تھی۔ انہو ں نے کہا کہ بڑے ممالک کے درمیان ایک مضبوط اور کامیاب تعلقات کے طور پر، چین-جرمنی تعلقات نہ کسی تیسرے فریق کو نشانہ بناتے ہیں اور نہ ہی اس پر انحصار کرتے ہیں ۔

چین تعمیری رویے اور عملی جذبے کے ساتھ چین-جرمنی تعلقات کے فروغ میں نئی جرمن حکومت کو سراہتا ہے اور جرمنی کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط کرنے، مختلف شعبوں میں مشاورت کرنے اور مستحکم چین-جرمنی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، جس سے نہ صرف فریقین بلکہ یورپ سمیت دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین جرمنی کی ترقی اور خوشحالی کو خوش آمدید کہتا ہے اور چاہتا ہے کہ جرمنی یورپ اور دنیا میں اپنا کردار ادا کرے۔

چین اعلیٰ معیار کے نئے کھلے اقتصادی نظام کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور کھلے پن کو مزید وسعت دے گا ۔ چین جرمنی کے ساتھ مارکیٹ کے مواقع شیئر کرنے اور ترقی کے امکانات پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ فریقین نے یوکرین کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بحران کے پرامن حل کے فروغ میں اسٹریٹجک رو ابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی امن کا راستہ ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے ، طاقت حقیقی امن نہیں لا سکتی، چینی وزیر خارجہ چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے، نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر چلا اٹھے القسام بریگیڈ کے نئے سربراہ غزہ معاہدے میں رکاوٹ؟ امریکی اخبار کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جرمن چانسلر جرمنی چین چین جرمنی نے کہا کہ کہ جرمنی کی ترقی کے ساتھ ہے اور کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، خواجہ آصف

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان کے امریکا  چین سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی قرار دیے جا رہے ہیں،  یہ شراکت داری باہمی اعتماد اور سمجھ بوجھ پر مبنی ہے، چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان ترکی اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے،  پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے، پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہوئے ہیں، ہمارے سفارت کار جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، خارجہ پالیسی ہماری ترجیح ہے، دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی نے پاکستان پر اٹیک کرنے کا پلان بنایا اس کے بعد ہم نے فتح حاصل کی، آج ہمیں ڈپلومیسی میں بہتری محسوس کر رہے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ بہت سے سفارت کاروں نے انفرادی طور پر اچھا کام کیا۔

انہوں ںے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے ذریعے علاقائی سطح پر رابطہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں لیڈر شپ تبدیل ہو چکی ہے، اب پاکستان کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر لیڈ کر رہے ہیں، بہت سے پارٹنر آرہے ہیں اور پاکستان سے تعاون کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کا جذبہ تبدیل ہو چکا ہے، چین کی ٹیکنالوجی کے بارے میں دنیا حیران ہے، دنیا اب تبدیل ہو چکی ہے، پاکستان معرکہ حق کے بعد دنیا کا ماحول تبدیل کر دیا، ہمارے سفارت کار جیو پولیٹیکز کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، خواجہ آصف
  • عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • پارلیمان کے تبادلوں، مقامی خودمختای کے ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملے گا: مریم نواز
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال