چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
بیجنگ :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے پیرس کے الیسی پیلس میں ملاقات کی۔ہفتہ کے روز میکرون نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی کی وکالت اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری جیسے بہت سے اہم امور پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ فرانس بین الاقوامی اقتصادی، مالیاتی اور عالمی گورننس کے شعبوں میں چین کے ساتھ پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مزید متوازن اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے فرانس میں چین کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اسٹریٹجک کمیونیکیشن ، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر کثیر الجہتی پر عمل کرنے، یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرنے، بلاک تصادم کی مزاحمت کرنے، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور اعلیٰ سطح پر ایک کھلی معیشت کا نیا نظام تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے اور امید کرتا ہے کہ فرانس چینی کاروباری اداروں کو فرانس میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے زیادہ سازگار اور منصفانہ ماحول فراہم کرے گا.
پہلا یہ کہ دونوں فریقوں نے مستحکم حکمت عملی پر مشتمل رابطے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔دوسرا یہ کہ باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔تیسرا یہ کہ عوامی رابطوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا اور چوتھا یہ کہ کثیرالجہتی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ چین چین فرانس تعاون کو کو مضبوط وانگ ای کرنے کے کے ساتھ کے لئے
پڑھیں:
پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس
بیجنگ :چین کے ر وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور آئندہ 60 برسوں تک چین اور فرانس کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھانے کے لیے فرانس کا تاریخی دورہ کیا۔ فریقین نے افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوامی تبادلے کے’’”دو طرفہ بہاؤ ‘‘کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین اور فرانس نے مختلف شعبوں میں تعاون کو تیز کیا ہے اور مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ چین فرانس ثقافتی سیاحت کا سال مکمل طور پر کامیاب رہا، سینکڑوں تقریبات کامیابی سے منعقد ہوئیں اور 6000 سے زائد فرانسیسی طلباء عوامی تبادلے اور مطالعہ کے لیے چین گئے۔ اس کے علاوہ فریقین نے کاربن غیر جانبداری، ثقافتی آثار کے تحفظ اور بحالی، صحت اور ادویات وغیرہ جیسے شعبہ جات پر سرگرمیوں کے کئی سلسلے منعقد کئے۔وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کا طریقہ کار دوسری دہائی میں داخل ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کو چین اور فرانس کے درمیان عوامی تبادلے کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس سلسلے میں چار اقدامات پر زور دیا ۔پہلا نوجوانوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا،دوسرا مقامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا،تیسرا دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانا اور چوتھا جدت طرازی کی قیادت کو برقرار رکھنا۔فرانسیسی وزیر خارجہ بارو نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے رنگا رنگ اور نتیجہ خیز ہیں جو دونوں ممالک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بن گئے ہیں۔یہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کی مضبوط ضمانت فراہم کرتے ہیں بلکہ فرانس اور چین کو عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ملاقات کے بعد، فریقین نے “چین-فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے طریقہ کار کے ساتویں اجلاس کا مشترکہ بیان” جاری کیا۔
Post Views: 4