دس محرم الحرام کا دن اسلامی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جہانیاں(آن لائن) دس محرم الحرام کا دن اسلامی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے ۔10محرم الحرام کو نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ کربلا کے میدان میں شہید ہوئے 10محرم کو یوم عاشور منایا جاتا ہے ۔
10محرم قیامت کا دن ہو گا۔ 10محرم کو زمین و آسمان اور لوح و قلم تخلیق کیے گئے۔10محرم الحرام کو حضرت آدم ؑ اور اماں حوا پیدا ہوئے۔ 10محرم کو حضرت آدم ؑ کی توبہ قبول ہوئی۔10محرم کو فرعون کا لشکر غرق ہوا۔10محرم کے روز حضرت ابراہیم ؑ پر آگ گلزار بن گئی ۔10محرم کے دن حضرت نوح ؑ ؑ کی کشتی کنارے پر لگی۔10محرم کے دن حضرت ابراہیم ؑ کو خلیل اللہ کا خطاب عطاء ہوا۔10محرم کے دن حضرت سلیمان ؑ کو تخت عطاء ہوا۔10محرم کے دن حضرت عیسیٰ ؑ آسمان پر اٹھائے گئے۔10محرم کے دن حضرت یونس ؑ مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے۔10محرم کے د ن حضرت ایوب ؑ کو صحت عطا ہوئی۔10محرم کے دن حضرت یعقوب ؑ حضرت یوسف ؑ سے چالیس برس کے بعد ملے۔10محرم کے دن حضور نبی کریم ﷺ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: 10محرم کے دن حضرت 10محرم کو
پڑھیں:
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن امیرِ جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔
بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سیشن 2026ء تا 2028ء کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان