ریو ڈی جنیرو : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔اتوار کے روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور برازیل کے تعلقات اس وقت تاریخ کے بہترین دور میں ہیں اور دونوں فریق ایک مزید منصفانہ دنیا اور پائیدار چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں صدر لولا کے دورہ چین کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کو گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے پر اہم اتفاق رائے کیا تھا۔

چین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے میں تعاون کے مزید عملی نتائج حاصل کرنے کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت تجارت، مالیات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم اور گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ طور پر 2026 میں چین برازیل ثقافتی سال کے لئے سرگرمیوں کا انتظام کریں گے، تعلیم، امور نوجوانان ، طب اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کو مضبوط کریں گے اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو مزید آسان بنائیں گے.

چین اقوام متحدہ، برکس اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں برازیل کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کے فروغ اور دنیا میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرنے کے لئے تیار ہے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے کہا کہ برازیل اور چین کے عوام کے درمیان دوستی بہت گہری ہے۔ برازیل چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے، معیشت اور تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، فنانس اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین برازیل برازیل کے نے کہا کہ تعاون کو کے ساتھ کرنے کے کے لئے چین کے

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 نجی ٹی  وی  آ ج نیوز  کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پہلی بار یوم عاشور پر بہترین انتظامات تھے، صفائی کے ساتھ نفرت کی گند بھی مٹائی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب
  • چین اور یونان نے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں، چینی وزیر اعظم
  • برازیل: BRICS سربراہی اجلاس میں روسی اور چینی صدور کی عدم شرکت، کیا وجہ بنی؟
  • پاکستان اور پولینڈ کا باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • برطانیہ کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان
  • چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان کا پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم
  • آذربائیجان کی پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو