چین اور برازیل کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز

ریو ڈی جنیرو : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔اتوار کے روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور برازیل کے تعلقات اس وقت تاریخ کے بہترین دور میں ہیں اور دونوں فریق ایک مزید منصفانہ دنیا اور پائیدار چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں صدر لولا کے دورہ چین کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کو گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے پر اہم اتفاق رائے کیا تھا۔

چین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے میں تعاون کے مزید عملی نتائج حاصل کرنے کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت تجارت، مالیات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم اور گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ طور پر 2026 میں چین برازیل ثقافتی سال کے لئے سرگرمیوں کا انتظام کریں گے، تعلیم، امور نوجوانان ، طب اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کو مضبوط کریں گے اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو مزید آسان بنائیں گے.

چین اقوام متحدہ، برکس اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں برازیل کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کے فروغ اور دنیا میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرنے کے لئے تیار ہے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے کہا کہ برازیل اور چین کے عوام کے درمیان دوستی بہت گہری ہے۔ برازیل چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے، معیشت اور تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، فنانس اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان چین اور یورپی یونین کو ایک مستحکم دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے ، سی ایم جی کا تبصرہ توسیع شدہ برکس کثیرالجہتی تعاون کے لیے نئے دور کا آغاز ہے، سی جی ٹی این سروے چین نے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے ، وزیراعظم سینیگال پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس آئیسکو کا 9 اور 10 محرم الحرام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل تجارتی معاہدے پر مفاہمت طے پاگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی وزیر اعظم مل کر کام کر چین برازیل کے درمیان برازیل کے نے کہا کہ تعاون کو چین اور کرنے کے کے ساتھ چین کے کے لیے کے لئے

پڑھیں:

شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیرِاعظم، سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِاعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا، وزیرِاعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا، وزیرِاعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی موجود ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
  • ٹرمپ کا دورۂ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع
  • ’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ وزیراعظم کا ولی عہد سے اظہارِ تشکر
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے: سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے، سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال