تیسری سیاسی جماعت کا اعلان احمقانہ ، ایلون مسک پٹڑی سے اتر گئے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست کو ناسا کا سربراہ بنانیکی درخواست کی تھی، وہ ڈیموکریٹ تھا جس نے ریپبلکن پارٹی کو ایک پیسہ نہیں دیا۔ شاید مسک بھی یہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے، کچھ یرغمالی باہر آ سکتے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پینٹاگون کی یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس فیصلے پر آخری دستخط صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرنے ہیں۔
امریکی میڈیا اور حکام کے مطابق پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو رپورٹ کی ہے کہ یوکرین کو یہ میزائل دینے سے امریکا کے اپنے دفاعی ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے باوجود صدر ٹرمپ نے حال ہی میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ یہ میزائل یوکرین کو دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات سے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی جس میں پیوٹن نے خبردار کیا کہ ٹوماہاک میزائل ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جیسے بڑے شہروں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان کی فراہمی امریکا روس تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ ٹوماہاک کروز میزائل 1983 سے امریکی اسلحے کا حصہ ہیں۔ اپنی طویل رینج اور درستگی کے باعث یہ میزائل کئی بڑی عسکری کارروائیوں میں استعمال ہو چکے ہیں۔