مریم نواز کا شیر کے حملے سے زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کے روز شہریوں پر شیر کے حملے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے زخمی ہونے والی خاتون اور بچوں کو فی کس 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس کا پالتو شیر پنجرہ کھلا رہ جانے کے باعث دیوار سے کود کر باہر گلی اور میں آگیا تھا اور راہ گیروں پر حملہ کردیا تھا حملے کی زد میں آکر ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے تھے، بچوں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔
راہگیر بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب بچون کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا تھا۔
اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔https://www.
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنسن غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا جو اچانک ڈیرے سے باہر آیا جبکہ واقعے کے بعد مالک شیر کو لے کر فرار ہوگیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔