اسلام دشمن قوتیں گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈاکٹر اسامہ رضی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ یہودی لابی پوری قوت کے ساتھ اسلام کو مٹانے اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اسرائیل گزشتہ دو برس سے فلسطین میں بدترین دہشت گردی، ظلم و ستم اور قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔
جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابو حذیفہ میں منعقدہ کارکنان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی حمایت یافتہ یہ سازشیں ناکام ہوں گی، کیونکہ مومن کا قلب ایمان کی روشنی سے منور ہوتا ہے، اور وہ ظلم کے آگے جھکتا نہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بھارت پاکستان پر آبی جارحیت کے ساتھ سرحدی جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی، اسی طرح ایران پر اسرائیل و امریکا کی جارحیت بھی بری طرح ناکام ہوئی، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سیاست کو سمجھنا وقت کا تقاضا ہے، قومی سیاست بھی اسی سے جڑی ہوئی ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں غزہ میں قتل عام کے خلاف پارلیمنٹ اور اسلام آباد کی سطح پر کوئی احتجاج نہیں کیا گیا، جبکہ برطانوی پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس کے سامنے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر اسامہ رضی نے مزید کہا کہ ہمیں قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کو مزید مضبوط اور منظم کرنا ہوگا، یہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر اسامہ رضی
پڑھیں:
شریف خان کی ہمشیرہ کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مپریور خاص مہاجر کالونی میں ایم کیو ایم کے مرکزی نگراں کمیٹی رکن شریف خان کی ہمشیرہ کے گھر کے اندر سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد کے برن وارڈ منتقل کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ٹاؤن انچارج واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورآ سول اسپتال پہنچے اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری سے ملاقات کی جنہوں نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ کردیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ اور دیگر انتظامی افسران بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ متاثرہ اہل خانہ کو ہر ممکن طبی سہولیات اور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ و حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز،رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی بشیر قریشی ٹاؤن انچارج ہیرآباد وسیم آرائیں واراکین کمیٹی بھی سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج و معالجے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔