برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
برازیل(نیوز ڈیسک)برکس اجلاس کے اعلامیہ میں پہلگام واقعہ کی مذمت مگر پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی ۔
برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے۔برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے۔
2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔یہ عدم شرکت ثابت کرتی ہیں کہ چین اور روس بھارتی بیانیے کو تقویت دینے کے حق میں نہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت کو ایسی سفارتی ناکامی کا سامنا ہوا ہو۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) میں بھی بھارت کی کوشش ناکام رہی ۔پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا بھارتی پروپیگنڈا نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔
کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اعلامیہ میں بھی بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔کواڈ اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت تو کی گئی مگر پاکستان کا ذکر نہیں کیا گیا ۔
26 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں بھی بھارت کی پاکستان مخالف کوشش کامیاب نہ ہو سکی ۔پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے پر کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں بھی بھارت اجلاس میں بھارت کو
پڑھیں:
اسرائیل کے سوا کوئی بھارت کے ساتھ نہ کھڑا ہوا، یہ اس کی اصل ہار ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد (ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بیانات کا سہارا لے رہا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان تنہا نہیں تھا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میدان میں صرف اسرائیل کھڑا تھا، جو اس کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق، بھارت کی جانب سے دیے جانے والے حالیہ بیانات دراصل اس کی سفارتی محاذ پر شکست کا اعتراف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست ہوئی ہے اور اب ان کا بیانیہ خود ان کی سرزمین میں دفن ہو چکا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سفارتی کامیابیاں دشمن کے عزائم کے سامنے ایک مضبوط دیوار ثابت ہوئی ہیں۔