راولپنڈی میں گھر سے شیر برآمد، مقدمہ وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
بیول میں گھر سے شیر برآمد کرنے کا مقدمہ تھانہ گوجر خان میں درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ وائلڈ لائف انسپکٹر سمیع اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن،پریزرویشن اینڈ کنزرویشن ایکٹ 1974 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔خفیہ اطلاع پر ملک تصدق اقبال کے ڈیرے سے کھال نسر کا خونخوار شیر برآمد کیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق شیر کی برآمدگی کے لئے سول جج گوجر خان حسنات اسلم کی عدالت سے رہائش گاہ کی سرچنگ کے وارنٹ حاصل کیے، شیر کی دیکھ بھال کے لئے رکھا گیا ملازم رخسار احمد موقع سے فرار ہو گیا، وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ 2025کے تحت کھال شیر بغیر رجسٹریشن،لائسنس رکھنا قانونی جرم ہے۔
مقدم کے مطابق ملزمان نے وائلڈ لائف ایکٹ کی دفعات 9,12,14,28,21،10کی خلاف ورزی کی ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے گزشتہ روز کھال شیر بیول کے علاقہ میں رہائش گاہ سے برآمد کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔
ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔
دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی پروفائلنگ، سامان کی ماہرانہ تلاشی اور سٹاف کی شاندار تفتیشی تکنیکوں کا نتیجہ ہیں۔
اے ایس ایف قومی مفاد، بین الاقوامی ساکھ اور مسافروں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے اور غیر قانونی سرگرمی کے خلاف فیصلہ کن اقدام سے دریغ نہیں کرے گی۔
گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔