پاکستان: پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مشروط منظوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) حکومتِ پاکستان نے آج منگل نو جولائی کو اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں ممکنہ شیئرز کی خریداری کے لیے چار مختلف فریقوں کو ابتدائی منظوری دے دی ہے، جن میں معروف کاروباری گروپس اور ایک عسکری حمایت یافتہ ادارہ بھی شامل ہیں۔
حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کی خواہاں ہے اور اگر یہ عمل مکمل ہوتا ہے تو یہ ملک میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہونے والی پہلی بڑی نجکاری ہوگی۔
نجکاری کے اس عمل میں چار مختلف فریق شامل ہیں۔ ایک کنسورشیم میں لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں۔ دوسرا گروپ عارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں کام کر رہا ہے، جس میں فاطمہ فرٹیلائزر، دی سٹی اسکول، اور ریئل اسٹیٹ فرم لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، جو ایک عسکری حمایت یافتہ ادارہ ہے، اور نجی ایئرلائن ایئربلو کو بھی پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
نجکاری کے وفاقی وزیر محمد علی نے ایک بیان میں کہا، ''پہلے سے اہل قرار دی گئی پارٹیاں اب خریداری سے متعلق جانچ پڑتال کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گی۔‘‘
وزیر نے مزید بتایا کہ اس عمل کی تکمیل میں دو سے اڑھائی ماہ کا وقت لگے گا، جب کہ حتمی بولی اور مذاکرات کا مرحلہ 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں متوقع ہے۔
نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے لیے مجوزہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس میں ہوٹل کی مکمل فروخت یا طویل المدتی لیز، دونوں ممکنات شامل ہیں۔
وفاقی وزیر محمد علی کے مطابق، حکومت کو توقع ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل سے رواں برس کے دوران ابتدائی طور پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم حاصل ہوگی۔
شکوررحیم، روئٹرز کے ساتھ
ادارت: افسر اعوان
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی اے شامل ہیں کے لیے
پڑھیں:
گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ پارٹی میں شمولیت کی دعوت انہیں امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور انجینئر اسماعیل نے بارہا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصشل ان کا دل پہلے ہی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ حاجی عبد الحمید نے 2020ء کے عام انتخابات میں گانچھے سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہون ںے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور وزرات بھی مل گئی۔ خالد خورشید حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ ن گئے اور دوبارہ کابینہ میں شامل ہوئے۔