data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پشاور رنگ روڈ کے مِسنگ لنک ناصر باغ روڈ منصوبے کو ہر صورت آٹھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

ناصر باغ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور شہر کو جتنی ترجیح دی جانی چاہیے تھی، ماضی میں نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2025 کے ترقیاتی منصوبے کو 2035 تک گھسیٹنے کا کوئی ارادہ نہیں، صرف وہ منصوبے شروع کریں گے جنہیں اپنی مدتِ اقتدار میں مکمل کرسکیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پچھلی حکومتوں سے مسائل کا بوجھ ورثے میں ملا ہے، جبکہ صوبے کے خزانے میں محض 18 دن کی تنخواہوں کے برابر وسائل چھوڑے گئے تھے۔ “لیکن ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور یہی روایت قائم رکھیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم صرف دکھاوے کے منصوبے نہیں بنائیں گے، بلکہ ایسے منصوبے شروع کریں گے جن کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ پورے صوبے کے لیے 50 ارب روپے کے اے ڈی پی پلس پیکج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی تحصیل کو بنیادی صحت مراکز سے محروم نہیں رہنے دیں گے،  نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام سے ترقی نہیں آتی، حقیقی ترقی تب ممکن ہے جب ان علاقوں کو تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 15 برس سے اضلاع و تحصیلوں پر سالانہ 30 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، لیکن آج بھی متعدد اضلاع ڈی ایچ کیو اسپتال اور کالجز سے محروم ہیں۔ “پورے صوبے میں امراضِ قلب کے مریضوں کے لیے صرف ایک اسپتال ہے، جہاں لوگ تین تین ماہ تک انتظار پر مجبور ہیں۔

انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ایسے نمائندے جو اپنے علاقوں میں کالج تک نہ بنا سکے، عوام کو چاہیے کہ انہیں جوتے ماریں۔ ہم پچھلے ادوار کی نااہلیوں کا ازالہ اپنے دور میں کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ سے نیا روڈ نکالنے کا منصوبہ بھی اے ڈی پی میں شامل ہے، جو پورے پشاور کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکیج کا حصہ ہے، ٹی ایم ایز سے کام لینا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے، لیکن ہم یہ چیلنج بھی قبول کرتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے گورنر سے ملاقات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس گئے تھے، میں جو بھی کرتا ہوں، اسے کبھی چھپاتا نہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے نے کہا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا

—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔

اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • پاکستان کی کسی کو پروا نہیں، انا پر جنگیں بڑی جا رہی ہیں: گنڈاپور
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • ہمارے احتجاج سے قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں ملی،علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟علی امین گنڈاپور